• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ناموس رسالتﷺ قوانین میں تبدیلی سے باز رہے،شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے حکومت باز رہے،پارلیمنٹرینزحکمرانوں کے غیر اسلامی ایجنڈے کو آگے نہ بڑھائیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی پاکستان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ اور جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد شامل تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلے حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی اور اب مخصوص غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت انسانی حقوق کی آڑ میں مسلمانوں کی مزید دل آزاری کا خطرناک کھیل کھیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور سینٹ سے ناموس رسالت سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے جس کے بغیر کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔
تازہ ترین