• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کےفرارکا نوٹس ،گرفتار نہ ہوا تو کسٹم حکام کیخلاف کارروائی ہو گی،عدالت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نےملزم محمد ابراہیم کےفرارہونےکا نوٹس لےلیا ۔عدالت نےقیدی کو بہرصورت گرفتارکرکے پیش کرنےکی ہدایت دیتے ہوئےحکم دیا کہ اگرملزم گرفتارنہ ہوا توعدالت کسٹم حکام کےخلاف کارروائی کریگی۔ مقامی عدالت میں ملزم محمد ابراہیم کےفرارہونےسےمتعلق سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیسےفرار ہوا۔ اگر ملزم کو پیش نہ کیا گیا تو عدالت کسٹم حکام کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کاحکم دےگی ۔
تازہ ترین