• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

Todays Print

لندن(ٹی وی رپورٹ)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کسی صورت غیرمستحکم نہیں ہوگی، موجودہ حکومت اور اسمبلیاں مدت پوری کرینگی،ملک کےحالات بہترہیں،حکومت70فیصدایجنڈاحاصل کرچکی پاکستان میں حالات مستحکم ہیں،جلدتمام مسائل پر قابو پالیں گے،ملک میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے،جیو ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں سےملک میں امن قائم ہوا،احتجاج کرنااپوزیشن کاحق ہے،اپنادفاع کرنا جانتے ہیں،پارلیمنٹ کااپنادباؤ ہے،میری ایازصادق سےبات نہیں ہوئی،مذہبی شدت پسندی جلداعتدال پسندی میں تبدیل ہوگی،کرنسی میں اتارچڑھاؤہوتارہتاہے،پریشانی کی کوئی بات نہیں،ملک میں جمہوریت کےغیرمستحکم ہونے کاتاثرغلط ہے،یہاں آفیشل میٹنگ کیلئے آئے ہیں،ا پوزیشن کاالائنس بنانااورمخالفت کرناان کاحق ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جووعد ے کیے تھے وہ پورے کیے جارہے ہیں، جلدتمام مسائل پرقابوپالیں گے،برطانیہ میں سرمایہ کاروں سےملاقاتیں کریں گے،اپوزیشن کاالا ئنس بنانااورمخالفت کرناان کاحق ہے۔

تازہ ترین