• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ظفر حجازی کی مقدمہ اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کی مقدمہ اخراج کی درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج درخواست کی سماعت کرینگے۔ کاز لسٹ کے مطابق سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی مقدمہ اخراج کی درخواست کو جسٹس محسن اختر کیانی کے بنچ میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین