• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری،پیر چناسی، گلیات، شانگلہ اور باجوڑ ایجنسی میں مزید برفباری

اسلام آباد(صباح نیوز)برفباری کے بعد سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا۔پیر چناسی، گلیات، شانگلہ اور باجوڑ ایجنسی نے بھی سفید چادر اوڑھ لی، آسمان سے برستی چاندی کے بعد وادیاں اور پرکشش نظر آنے لگیں،سیاح حسین نظاروں پر فدا ہوگئے۔ ملکہ کوہسار کا حسن برفباری کے بعد جوبن پر آگیا جس نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔دور دور تک برف میں لپٹے پہاڑ وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ۔مری کے دل مال روڈ پر بدھ کو بھی سیاحوں کا رش رہا۔ آزاد کشمیر کے علاقے پیر چناسی میں برفباری کے بعد سیاحوں کے ڈیرے برقرار رہیں جنہوں نے ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کو خوب انجوائے کیا۔دوسری طرف برفباری کے باعث مری نتھیا گلی روڈ دو روز سے بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ایبٹ آباد اور گلیات میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی مکمل طور بند رہیں، بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی،باجوڑ ایجنسی اور گرد و نواح میں برفباری سے شہری لطف اندوز ہو ئے تاہم رابطہ سڑکیں بند پڑیں ہیں۔ شانگلہ میں تیسرے روز بھی برفبارژی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لوگوں کو مسائل درپیش ر ہیں۔
تازہ ترین