• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی فضاؤں میں اپنائیت کا احساس ہورہا ہے ، اہلیہ بھارتی ہائی کمشنر

لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان میں نامزد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتی چترویدی نے کہا ہے کہ ان کی کافی عرصہ سے لاہور دیکھنے کی خواہش تھی اور آج لاہور کی فضائوں میں انہیں اپنائیت کا احساس ہو رہا ہے۔جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے شوہر کی تعیناتی کی وجہ سے وہ لاہور کی تاریخی عمارات کو دیکھنے کی خواہش پوری کر سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نئی دہلی یونیورسٹی سے تاریخ کے مضمون میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ امریکا کی جون ہوپکینز یونیورسٹی سے انہوں نے انٹرنیشنل پبلک پالیسی میں بھی ماسٹر کی ڈگری لی ہے۔اسی یونیورسٹی سے انہیں ’نالج فاردی ورلڈایوارڈ 2009ء‘ بھی ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے بھی دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں اور اس حوالے سے ہیلری کلنٹن نے انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا تھا۔ اانہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ماحولیات کے حوالے سے اہم کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
تازہ ترین