• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں سالانہ میلاد النبیؐ و ختم نبوت کانفرنس کل ہوگی

برمنگھم(ابرار مغل) اسلام ایجوکیشن سینٹر آلم راک میں سالانہ جشن میلاد النبیؐ و ختم نوبت کانفرنس15 دسمبر بروز جمعہ شام چھ بجے زیر سرپرستی و صدارت علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی اور شیخ پیر محمد عمران ابدالی کی نگرانی میں منعقد ہوگی۔ نظامت کے فرائض صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی ادا کریں گے۔ جید علماء مشائخ قاری محمد امین نقشبندی حافظ محمد فاروق چشتی، امام حفیظ الرحمٰن چشتی اور دیگر نبی کریم ؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ پاکستان کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد قادری، الحاج شہباز قمر فریدی ، دانیال مظہر ابدالی، سید الطاف شاہ کاظمی، نظام الدین حسین اور دیگر بھی نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین ؐ پیش کریں گے۔ صاحبزادہ پیر عمران ابدالی نے جنگ کو بتایا کہ اس کانفرنس میں نوجوان نسل کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ضرورت بھی اس امر کی ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ نبی کریمؐ تعلیمات کیا ہیں اور انہیں کس طرح اپنی اصلاح و تربیت کرنی ہوگی۔
تازہ ترین