• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہ کرے،ترقی پسند پارٹی

سکھر/ٹنڈومحمدخان(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)) سندھ ترقی پسند پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہ کرےحکومت کی جانب سے کراچی میں آبادگاروں پر ہونیوالے تشدد اور گرفتاریوں کا عوام انتخابات میں بدلہ لیں گے،پارٹی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت وحید کھوسو، مقیم کھوسو و دیگر کررہے تھے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ آبادگاروں کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر پورے کئے جائیں اور گرفتار کئے گئے آبادگاروں کو رہا کیا جائے۔ ٹنڈومحمدخان سےنامہ نگار کے مطابق سندھ ترقی پسندھ پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی ، ڈاکڑ احمد نوناری، اقبال ہاجانو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے سندھ حکومت کی جانب سے گنے کا فی من ریٹ 182 روپے مقرر کیا گیا ہے اور ملز مالکان ایک سو 30 روہے فی من خرید کررہی ہے جس کے باعث کاشتکاروں کو فی من 52 روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کئی ملوں نے اپنا کریشنگ سیزن کا آغاز تک نہیں کیا بند شوگر ملوں کو پابند کیا جائے کے وہ فوری اپنا کریشنگ کاآغاز کریںانہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی بند کرکے ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائے دوسری صورت میں 19 دسمبر کو شڑڈاؤن ہڑتال کرائی جائے گی۔کندھ کوٹ سےنامہ نگار کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے کراچی میں کاشتکاروں پر وحشیانہ تشدد کیخلاف ضلع صدردلمراد ڈاہانی، سرمد جاگیرانی،قمرالدین سہریانی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین کا کہناتھاکے کاشتکاروں کو گنے کانرخ 182کے بدلے 130دیاجارہاہے جو ان کے معاشی قتل کے برابرہے۔
تازہ ترین