• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کی خرابی کا ذمہ دار ایم کیوایم کو قراردینا زیادتی ہے، رابطہ کمیٹی لندن

لندن ( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دینا سراسر زیادتی اور حقائق کو مسخ کرنا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حقیقت تویہ ہے کہ 1992ء سے قبل کراچی کے حالات مثالی تھے لیکن کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ شہرکے حالات 1992ء کے اسی آپریشن کے نتیجے میں ہی خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سوال کرتے ہیں کہ رینجرز 1989ء سے کراچی میں تعینات ہے، اس کے باوجود کراچی میں بدامنی کیوں ہوتی رہی ؟ قیام امن کے دعووں کے باوجود آج بھی کراچی میں جرائم کی وارداتیں بڑے پیمانے پر ہو رہی ہیں، شہری اپنے گھروں کے دروازوں پر لوٹے جا رہے ہیں، کیااس سے انکار کیاجاسکتا ہے؟۔
تازہ ترین