• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے تعلیمی فنڈز 2018ء میں دوگنا کیےجائیں، اقوامِ متحدہ

کراچی(نیوزڈیسک) اقوامِ متحدہ کے عالمی تعلیم کے خصوصی سفیرگورڈن برائون نے پناہ گزین اورمختلف بحرانوں سے متاثرہ بچوں کے تعلیمی فنڈز کو دوگنا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے متاثرہ بچوں کی تعداد 70؍ لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جس میں 2018ء میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 70؍ لاکھ بچو ں میں سے 30؍ لاکھ تشدد اور بدسلوکی کا شکار ہیں اور بحرانوں کے شکار ملکوں کے بچے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے۔2017 ء کے مقابلے میں 2018 ء میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آئندہ سال بچوں کی تعلیم پر تقریباً 1.4؍ ارب ڈالرز تک خرچ ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین