• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ فکسنگ کوشش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،آئی سی سی

 کراچی ( نیوز ڈیسک) ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ فکس کرنے کی کوشش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چوکنا کردیا ہے۔ عالمی باڈی اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے اسے بہت زیادہ سنجیدگی لینے کے بجائے الزامات کی تردید کردی ہے۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر اینٹی کرپشن ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ فکسنگ الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں جس کی تفتیش آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ رکن ممالک کے ساتھ مل کر کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات وسیع نوعیت کے ہیں اور کئی ممالک میں بشمول ٹی 20 ٹورنامنٹس کے کرکٹ کی مختلف اقسام سے متعلق ہیں۔ لیکن ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کے کسی بھی کھلاڑی نے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو۔ تاہم آسٹریلوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے پرتھ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنک الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ کی گورننگ باڈی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گی۔ سدرلینڈ کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا، آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کرپشن کے خلاف انتہائی سخت موقف ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی معتبر الزام کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ ہم بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کر سکتے۔ اس طرح انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان الزامات سے آگاہ ہیں لیکن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انگلینڈ ٹیم اس میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے۔
تازہ ترین