• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شریف خاندان کو بچایا، ترین نااہلی پرنظرثانی کی اپیل کریں گے، عمران خان

Todays Print

کراچی،ٹنڈومحمدخان (اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب نے شریف خاندان کو بچایا،ترین نا اہلی پر نظر ثانی اپیل کرینگے،ایک سال کی تلاشی کے بعد اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی ہوئی، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج انصاف کی جیت ہوئی، ایک منشیات فروش نے میرے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کیا، ن لیگ کے کرپٹ درباری مجھے اور میرے شوکت خانم کو برا بھلا کہتے تھے آج انہیں منہ کی کھانی پڑی، ایک دن آئے گا جب وزیراعظم کے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے، کرپشن کے کینسر پر قابو پانے تک سندھ میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی، صوبے میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے جلسے کے لئے روانگی سے قبل کراچی ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ایک سال کی تلاشی کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا، میں نے اپنی ساری منی ٹریل عدالت میں دی اور 60دستاویزات جمع کرائیں۔ عمران خان کاکہناتھا کہ نیب نے حدیبیہ پیپرز کیس میں شریف خاندان کو بچایا ،نواز شریف ملک سے 300ارب روپے باہر لے کر گئے حدیبیہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر نہیں ہوا، سابق چیئرمین نیب شریف مافیا سے ملا ہوا تھا، شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے، سب کو پتا ہے کہ خط فراڈ تھا،انہیں دولت باہر لے جانے کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چیلنج کیا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اس طرح تلاشی لی گئی تو اس سے کچھ نہ کچھ مل جائے گا،خوشی یہ ہے کہ ایسی تلاشی کے بعد میرا سب کچھ لوگوں کے سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منشیات فروش کا دائر کردہ کیس ایک سال چلا ،پوچھتا ہوں نوازشریف کو کیس کے لئے کوئی اور شخص نہیں ملا؟ ایفیڈرین کیس اس کے خلاف چل رہا ہے ان کے کرپٹ لوگ مجھے برا بھلا کہتے اوربدنام کرتے رہے ۔

تازہ ترین