• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے کمشنر کا ڈی آئی جی سائوتھ سے رابطہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر کے ایم سی کی گاڑیاںان تمام افسران سے واپس لینے کے لئے میٹروپولیٹن کمشنرنے ڈی آئی جی سائوتھ سے رابطہ کیا ہے جن کا مزید کے ایم سی سروس سے تعلق نہیں رہااور ان افسران کو متعدد بار سرکاری گاڑی کی واپسی کے لئے یاددہانی کرائی جاچکی تھی تاہم انہوں نے کے ایم سی کی گاڑی واپس نہیں کیں ،یٹروپولیٹن کمشنر نے ڈی آئی جی سائوتھ سے سے ایک خط کے ذریعے ان افسران کے خلاف ایف آئی آر کے اندارج اور گاڑیاں واپس لینے کے لئے کہا ہے ان افسران میں سابق سیکریٹری بلدیات بقا اللہ انڑ، ڈپٹی کمشنر غربی گہنور لغاری، اسسٹنٹ کمشنر ارشد وارثی ، ریٹائرڈ ڈائریکٹر وسیم آفتاب ودیگرشامل ہیں۔
تازہ ترین