• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینہ میں 8سالہ بچی درندگی کاشکارہوگئی، ملزم2گھنٹے بعد گرفتار

دینہ ( نامہ نگار) دینہ میں بھی 8سالہ بچی درندگی کا شکارہوگئی،درندہ صفت انسان بچی کو ورغلاء کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم کو 2گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا ،گزشتہ روز محمد سلیم نے پولیس چوکی سٹی دینہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میری 8سالہ بیٹی ثمرہ سلیم کوورغلاء کر محمد اسحاق ہڈالی کے قریب ایک ویران جگہ پر لے گیا اور اسکے ساتھ زیادتی کی جب میری بیٹی گھر پہنچی تو اس نے مجھے اس گھناؤنے واقعے کے بارے میں بتایا،مجھے انصاف دلایا جائے اور درنددہ صفت شخص کیخلاف کاروائی کی جائے ،ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 2گھنٹے بعد گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین