• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کےکوآرڈی نیٹر کارکنوں کےخدشات دور نہ کرسکے

ہالا(نامہ نگار) پی پی کےسربراہ آصف علی زرداری کےکوآرڈی نیٹر ضلع مٹیاری کےکارکنوں کےخدشات دور نہ کرسکے۔ضلعی صدرعلی حسین شاہ کی قیادت میں سینئر رہنما ڈاکٹرارباب بلال پیاروخان لاشاری سمیت متاثرہ کارکنوں نےملاقات کی جس میں ڈاکٹرارباب نےکہاکہ نثارکھوڑو پارٹی کے صوبائی صدر اور بطور وزیرکارکنوں کیلئےعذاب بنےہوئےہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ 3سال تک ڈیوٹی دینےوالوں اساتذہ اورلوئراسٹاف کونثارکھوڑو نے بے روزگار کر کےمقدمات میں ملوث کردیا جبکہ وزیر خوراک کی حیثیت میں گندم کی امدادی قیمتوں کافائدہ باردانہ فروخت کر کے بیوپاریوں کوپہنچایا۔
تازہ ترین