• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2018 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہےتمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ سے گذارش ہے کہ وہ صبح 09:00 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضاصدیقی،پروفیسر ڈاکٹر ظفرسعید سیفی،پروفیسر ڈاکٹر سید ارتفاق علی،پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر ،بھی شریک ہوں گے ۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا ۔
تازہ ترین