• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین ڈیڈ لائن بڑھاتے رہیں، شر کی قوتیں ناکام ہونگی ،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (مانیٹرنگ سیل)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان سب کا ہروقت افراتفری اور انتشار کا ایجنڈا ہے لیکن مخالفین ڈیڈ لائن بڑھاتے رہیں ، امید ہے خیر کی قوتیں کامیاب اور شر کی ناکام ہوں گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لعنت بھیجنے والے لوگ قادری کے جلسے میں موجود تھے لیکن مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پرلعنت بھیج رہی تھیں اور اب 21 کروڑ عوام ان پر لعنتیں بھی کر رہے ہیں، پاکستان کا آئین اور پارلیمنٹ ہمیشہ سرخرو ہوگی اور اس ملک میں قانون و آئین اور جمہوریت بھی رہے گی،صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے لیے جلسہ کیا گیا لیکن کسی ورثاء سے تقریر نہیں کرائی گئی۔
تازہ ترین