• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلے کے ایسڈا پیکٹ سے دنیا کی سب سے زہریلی مکڑی برآمد

لندن (جنگ نیوز) کیلے کے ایسڈا پیکٹ میں دنیا کی سب سے زہریلی مکڑی پائی گئی۔ نیل لینگلی نے برازیلین آوارہ مکڑی اس وقت پائی جب وہ کام کے دوران لنچ کے لئے گیا۔ وہ ڈپارٹمنٹ آف ورک اینڈ پنشنز میں کام کرتا ہے۔ اس کے متفکر ساتھیوں نے آر ایس پی سی اے کو فون کیا جو مکڑی کی شناخت کے قابل ہوسکے کہ یہ برازیل کی بدنام آوارہ مکڑی ہے۔ ایک افسر اسے لے گیا اور برسٹل زو کے اس کے نئے گھر میں پہنچا دیا۔ نیل کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے ٹوائلٹ میں بہانے کے بارے میں بھی سوچا، مگر اسے نامناسب جانا۔ وولور ہمپٹن کے علاقے بلسٹن کے ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ کو یقین ہے کہ کیلوں کی پیلنگ کوسٹاریکا میں ہوئی تھی۔ نیل نے بتایا کہ اسے یقین ہے کہ جب اس نے کیلے خریدے تو مکڑی موجود تھی اور جب لنچ کا وقت ہوا تو اس نے پیکٹ کھولا اور دیکھا کہ وہ ایک کیلے پر موجود ہے۔ اس کے خیال میں کوئی خطرے کی بات نہیں تھی۔ تاہم اس کے ساتھیوں نے خدشات کا اظہار کیا۔ ہمیں یقین نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے۔ ہم چھٹے فلور پر تھے اور اس لئے یہ جاننا مشکل تھا کہ اس سے کس طرح نجات پائی جائے، پھر جانوروں سے محبت کرنے والے میرے ایک ساتھی نے آر ایس پی سی اے کو فون کیا جس نے کہا کہ یہ برازیل کی آوارہ مکڑی ہوگی۔ یہ اچھا ہوا کہ یہ میرے گھر تک نہیں پہنچ سکی یا میرے ورک بیگ میں نہیں گئی۔ نیل نے کیلے ویسٹ مد لینڈز کے ٹپٹن ایسڈا سے خریدے تھے۔
تازہ ترین