• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنا حکومتی نا اہلی ہے،یعقوب شہباز

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے کہاہے کہ تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر میں اندھیروں کے راج سے واضح ہو گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہیں کراچی میں بجلی و پانی بحران کی یہی صورتحال برقرار رہی توہم عوام کے ساتھ مل کر حکومتی ایوانوں اور کے الیکٹرک دفاتر کے گھیراؤ پر مجبور ہونگے ،کے الیکٹرک کا قبلہ درست کیا جائے وگرنہ اسے حکومتی تحویل میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے بجائے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنا وفاقی و صوبائی حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے بجلی کے بدترین بحران نے عوام کو انتہائی ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
تازہ ترین