• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر ظلم کرنے والے بھارت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، فیاض خان

لزبن ( جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بڑے پیمانے پر مظالم اورانسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو رکوانے اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کی غرض سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ کے موجودہ جنرل سیکرٹری کے شہر لزبن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راجہ حسنین نے کی جب کہ مہمان خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان فیاض خان تھے تقریب سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن و وزیر شفیق جرال نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے عالمی قوتیں کردار ادا کریں روز بروز کشمیر میں بڑھتی ہو انسانی حقوق کی پامالی اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ قائم مقام سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروانا ہو گا اور حکومت پاکستان کشمیر کی عوام سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف بھارتی حکومت کا چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا تقریب سے ثمین آتکہ،ضیاءسید، فرزانہ کاظم، راجہ حسنین، میاں عبدالرئوف اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوے کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال کی قیادت میں بھی ایک ریلی نکالی گئی اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یکجہتی کیا گیا ، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ کشمیر میں بھارتی افواج کو شکست مل چکی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔تقریب سے عرفان بٹ ،کلیم چوہدری ،امجد محمود اور غضنفر جاوید نے بھی خطاب کیا ۔کشمیر ریلی میں پرتگالی زبان میں کشمیر کے حق میں اور بھارت کے ظلم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔احتجاج میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما و نگران یورپ عمر شکیل نےاپنے کارکنوں کےساتھ شرکت کی ۔ دریں اثناء پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھی ایک ریلی نکالی گئی جو کہ پرتگال اسمبلی کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت، سید خالد عباس،کلیم چوہدری، امجد محمود،میاں عبدالروف، غضنفر جاوید،سرفراز فرانسس، محبوب احمد اور دیگر نے کی ریلی کے شرکا نےاختجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے،ریلیوں میں درجنوں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی یورپ اور تحریک کشمیر نامی تنظیم کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین