• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ سے گوگل کے نائب صدر کرن بھاٹیا کی ملاقات

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گوگل کے نائب صدر اور عالمی سربراہ برائے حکومتی امور کرن بھاٹیا نے ملاقات کی ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق کرن بھاٹیا نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں گوگل کی حالیہ سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور معیشت میں ٹھوس کردار کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر کرن بھاٹیا نے ریگولیٹری، قانون سازی، کنیکٹیویٹی اور مالی مسائل پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

قومی خبریں سے مزید