• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ عارف اللّٰہ شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک


لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیڈٹ عارف اللّٰہ کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔

کیڈٹ عارف اللّٰہ لکی مروت میں مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے کو دلیری سے ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

لکی مروت میں خوارج نے نماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ کیا تھا، پی ایم اے کے کیڈٹ عارف اللّٰہ بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کےلیے موجود تھے۔ خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی تو کیڈٹ نے فوراً جواب دیا اور خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 19 سال کے کیڈٹ عارف اللّٰہ نے جام شہادت نوش کیا، شہید کیڈٹ نے اپنی جان قربان کرتے ہوئے بےگناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

قومی خبریں سے مزید