معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نےمجھ پر تنقید کی۔
فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللّٰہ فرماتے ہیں کہ گروہ مت بناؤ، میرا مقصد لوگوں کو ملانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر مجھے خوشی ہوئی، یہاں پر 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی، اگر کوئی مجھ سے اختلاف رکھتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اللّٰہ کی طرف بلانے والوں کے دل میں اللّٰہ محبت ڈالتا ہے، ہم مسلمانوں میں جو چیز یکساں ہے اس پرعمل درآمد کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کتنے فیصد لوگ پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں، اس پر لیکچر ہوگا۔