برصغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقار، طبلہ نوازی کے فن میں یکتا الطاف حسین المعروف استاد طافو خان فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
استاد طافو خان نے سیکڑوں فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور کئی نامور گلوکاروں کو متعارف کرایا۔
استاد طافو خان کو طبلہ نوازی پر کمال مہارت حاصل تھی۔ 1970 میں اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ’انورا‘ سے کیا اور پہلی ہی جست میں شائقین کے دل موہ لیے۔
استاد طافو خان نے پنجابی کے ساتھ بے شمار اردو فلموں کی دھنیں بھی ترتیب دیں۔ مشہور پنجابی گانا، سن وے بلوری اکھ والیا، فلم بینوں کے ذہنوں پر نقش ہو گیا۔
شہنشاہ غزل مہدی حسن، ملکہ ترنم نور جہاں، سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ پرفارمنس پر فن موسیقی کے دلداہ عش عش کر اٹھے۔