• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’تھائی لینڈ میں توہین کا سخت قانون ہے۔
بادشاہ کی توہین پر پندرہ سال قید دی جاتی ہے۔‘‘
انٹرنیشنل کانفرنس میں تھائی مندوب پراوت نے بتایا۔
’’ایران میں بھی توہین کا سخت قانون ہے۔
صدر کی توہین پر چوہتر کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے۔‘‘
ایرانی نمائندے علی رضا نے آگاہ کیا۔
’’اٹلی میں بھی توہین کا سخت قانون ہے۔
پادری کی توہین پر عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔‘‘
اطالوی صحافی رابرٹو نے بیان کیا۔
میں نے امریکہ کے جیمز سے پوچھا،
’’تمہارے ملک میں کس کی توہین برداشت نہیں کی جاتی؟‘‘
جیمز نے کہا،
’’ٹیکس گزار کی۔‘‘

تازہ ترین