• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا انتخابات کیلئے ہوم ورک شروع نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز رائے ونڈ میں نواز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، صدیق الفاروق، ڈاکٹر مصدق ملک، سینیٹر عائشہ اور ایم این اے شہزاد نے شرکت کی۔ اجلاس میں 180ایچ ماڈل ٹائون میں آئندہ ہفتے سے سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دفتر میں الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے لیگل سیل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ الیکشن سیل مجموعی طور پر الیکشن کے معاملات دیکھے گا۔ جو ارکان عام انتخابات میں بطور امیدوار ٹکٹوں کیلئے درخواستیں دیں گے۔ ان کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا۔ لیگل سیل انتخابی معاملات کے حوالے سے عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے مسائل کو حل کرے گا۔ اس جگہذ پر میڈیا سیل بھی قائم کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین