• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران جھوٹ اور منافقت کے ماہر ہیں، بلاول بھٹو

لاہور(ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف برادران جھوٹ اور منافقت کے کھیل کے ماہر ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف ججوں کو فیصلے ڈکٹیٹ کراتے رہے اور شریف برادران ایک بار پھرعدلیہ کو فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے اور ہم شریف برادران کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا اور شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دیکر ججوں پر دباؤ ڈالتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اس طرح کے حملے یا بلیک میل کرنے کے اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین