• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کے برطانوی بیٹل کے خلاف مقدمہ برطانیہ میں چلے گا،امبر رڈ

لندن( نیوز ڈیسک) داعش کے قاتل گروپ بیٹلز پر مقدمہ چلانے کے حوالے سے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد برطانوی وزیر داخلہ داعش کے برطانوی بیٹلز ایگزنڈا کوٹے اورالشفیع الشیخ کو برطانیہ لاکر ان کے خلاف مقدمہ برطانیہ میں چلانے پر رضامند ہوگئی ہیں، روزنامہ انڈیپنڈنٹ نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت نے یہ موقف اختیار کیاتھا کہ ان ملزمان پر مقدمہ امریکہ میں چلایاجانا چاہئے، غیرملکیوں کا سرقلم کرنے والے داعش کے بیٹلز گروپ سے تعلق رکھنے والے باقی رہ جانے والے ان دو افراد پر امریکی اوربرطانوی شہریوں کے سر قلم کرنے کے الزامات ہیں،شام میں برطانیہ کی مدد سے داعش کے خلاف نبرد آزما سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے ان دونوں کو گرفتار کیاتھا ، امبر رود نے کہا کہ اہم بات یہ ہے، کہ ان دونوں گرفتار کرلیاگیاہےا ور اب انھیں اپنےجرائم کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ کوٹے اور الشیخ برطانیہ کی دہری شخصیت رکھنے والے وہ دو افراد ہیں جن کی برطانوی شہریت ختم کی جاچکی ہے لیکن حکومت نے اب ان کی حیثیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔امریکہ نے انھیں گوانتاناموبے کے کیمپ میں بھیجنے کا امکان رد کردیاہے پارلیمانی انڈر سیکریٹری اور وزارت دفاع کے وزیر مملکت ٹوبیاز ایل ووڈ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں ؛پر بین الاقوامی کرمنل کورٹ میں مقدمہ چلایاجانا چاہئے لیکن ایسا اسی وقت ہوسکتاہے جب مختلف ممالک اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرنے پر تیار نہ ہوں دہشت گردی سے متعلق قوانین کے سابق تجزیہ کار لارڈ کالائل نے کہا کہ برطانیہ میں ان پر مقدمہ چلایا جانا سب سے مناسب جگہ ہےملزمان اور ان کے رشتہ داروں نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔
تازہ ترین