• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل اے سی نے راہ گیر طالبعلم کو حوالات میں بند کردیا

پشاور(سٹی رپورٹر) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ نے راہ گیر طالبعلم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران تاجروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور اپنی کارکردگی افسران کو بہتر دکھانے کیلئے کسی پر بھی ہاتھ ڈال دیتے ہیں گزشتہ روز نویں جماعت کے طالبعلم نور زمان ولد فقیر حسین جو سکواش پلیئر بھی ہے اپنے لئے گیند خریدنے کی غرض سے کریم پورہ گیا تھا جسے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اور موبائل بھی قبضے میں لے لیا والد فقیر حسین کے مطابق شام تک نور زمان گھر نہیں پہنچا جس پر انکی تلاش شروع کردی اور جب تھانہ پہنچا تو نور زمان حوالات میں بند تھا میرے اصرار پر پولیس نے رہائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ کردیا بعد ازاں نور زمان کو رہا کردیا گیا ۔ طالبعلم نور زمان کے والد فقیر حسین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ‘ چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرپشاور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین