• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشنل وجوہات ، اسلام آباد ائرپورٹ پرفلائٹس کاشیڈول متاثر

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آپریشنل وجوہات کی بناپر اسلام آباد ائرپورٹ پرفلائٹس کاشیڈول متاثر ہوا، کئی پروازوں کی آمد ورفت تاخیرکا شکار ہوئی جب کہ ،متعددپروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بناپر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سے ریاض ،جدہ ،کویت جانے والی پروازیں تاخیرکا شکار ہوگئیں جب کہ بیرون ملک سے سے آنے والی چھ سے زیادہ پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی، جب کہ اندرون ملک اوربیرون ملک سے آنے والی اوربیرون ملک جانے والی دس فلائٹیں منسوخ کردی گئیں ۔جس کی وجہ سے مسافروں اوران کے عزیزواقارب کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔
تازہ ترین