• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (ایجنسیاں) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاپنی سرزمین سےدہشتگردی کےخاتمہ میں کامیابی حاصل کی،بھاگتے دہشتگردوں کوآپریشن ردالفساد کےذریعےنشانہ بنایاجارہاہے۔پاکستانی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادکی سیکیورٹی اورمعاشی میدان میں کامیابیوں کااعتراف کیاجاناچاہیے،پاکستانی عوام برابری کی بنیادپرتعلقات کی توقع رکھتےہیں۔ان کا کہنا تھا ،پاکستان اورامریکا کوامن کیلئےملکرکام کرنےکی ضرورت ہے،دونوں ممالک نےالقاعدہ کوشکست دی۔تفصیلات کے مطابق،امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکاکے تعاون سے القاعدہ کی برائی کی طاقتوں کو شکست سے دوچار کر دیا گیا اور اب دونوں ملکوں کو جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے تعاون کو جاری رکھنا چاہئے۔ گزشتہ روز کارنیجی میلن یونیورسٹی پیٹز برگ میں عوامی مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک۔امریکا تعاون سے القاعدہ کی برائی کی طاقتوں کو شکست فاش دی گئی۔
تازہ ترین