• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے عمرانی معاہدے کے نام پر عالمی اسٹیبلشمنٹ کا گیم ہورہا ہے،عمران خان

نئے عمرانی معاہدے کے نام پر عالمی اسٹیبلشمنٹ کا گیم ہورہا ہے،عمران خان

کرک ،بنوں( نمائندگان جنگ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نئے عمرانی معاہدے کے نام پر عالمی اسٹیبلشمنٹ کا گیم ہورہا ہے، یہ نہ دیکھیں میرا امیدوار اچھاہے یا برا، بلے کو ووٹ دیں، اڈیالہ کے قیدی خوفزدہ کہیں انکی چیزیں چوری نہ ہوجائیں، اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ، میرا مقابلہ نواز شریف اور اس کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے کیونکہ عمران خان کو روکنا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔ کرک اور بنوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ 300ارب روپے چوری کر کے مظلوم بنے ہوئے ہیں لیکن اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے، شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں،عمران خان کا مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کو پکارتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے۔

تازہ ترین