• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ نے سیاسی اشرافیہ کو جتنا ریلیف دیاہے اسکی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی، امیرالعظیم

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ، حمزہ شہبازاور الطاف حسین کی گرفتاری اللہ کی پکڑ ہے اور طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا رہنے والی اشرافیہ کے لئے اس میں غوروفکر کا بہت ساسامان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالا میں عید ملن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرالعظیم نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کو عد التوں نے اب تک جتنا ریلیف دیاہے اسکی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ان عدالتوں میں عام آدمی خوف کے ساتھ داخل ہوتا ہے اور ذلت کے ساتھ باہر آتا ہے جبکہ بدمعاش اور لٹیرے ان عدالتوں سے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے نکلتے ہیں
تازہ ترین