• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ نے انسانی اقدار کاتحفظ سکھایا،صوبائی وزراء

لاہور( نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمدلنگڑیال اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردارمحمدآصف نکئی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں دی گئی لازووال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایااورشہدائے کربلاکی قربانیوں نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام اورظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے ۔عاشورہ محرم پر اپنے مشترکہ پیغام میں ملک نعمان احمدلنگڑیال اور سردار محمدآصف نکئی نے کہا کہ شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے حضرت امام حسین ؓکی تعلیمات اورافکارپرعمل پیر ا ہونا ضروری ہے۔معاشرے میں ایثار ،اخوت،برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ اور حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاکا سفر،جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسین ؓکی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔
تازہ ترین