• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں

کراچی(ٹی وی رپورٹ )پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خواتین کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں۔جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ،رہنما ن لیگ طلال چوہدری، سماجی کارکن جبران ناصر،تجزیہ کار محمل سرفراز اور دیگر بھی پروگرام میں شریک تھے۔لاہور اور گردو نواح میں شدید اسموگ،صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ، سرکاری و نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہب زاد خان نے کہا کہ لاہور میں اسموگ نہیں اسموک ہے، رات میں ہو ا کا رخ بدلنے کے باعث اسموک میں اضافہ ہوا ، جس میں بھارت کے شہر جالندھر میں فصلوں کی باقیات جلانے کے ساتھ ساتھ ہماری انڈسٹریز کا دھواں بھی شامل ہے، بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوا بھی اسموک کے خاتمے کا سبب بنتی ہے ، اگلے دو دن لاہور کا موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے جس سے شہریوں کو اسموک سے نجات مل سکتی ہے۔فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کی تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر کی تعیناتی،حنا منور نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس جوائن کی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی سوات حنامنور کاکہنا تھا کہ پولیس سروس جیسی حساس جاب کو نبھانے میں فیملی کا مکمل ساتھ درکار ہوتا ہے ، جو مجھے حاصل رہا ان کی سپورٹ کی بدولت آج اس مقام پر پہنچ پائی،والدین کو چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کریں 50فیصد سے زیادہ آبادی خواتین کی ہے جو ملک کی ترقی میں ا ہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

تازہ ترین