• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ہاکی فیڈریشن بھارت پر مہربان، ورلڈ کپ کی میزبانی دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر بھارت پر مہربان ہوتے ہوئے اسے2023 میں ہونے والے ورلد کپ ہاکی تور نامنٹ کی میزبانی دے دی، ایف آئی ایچ اے کے صدر نریندر بٹرا کا تعلق بھی بھارت سے ہے، ورلڈ کپ کی میزبانی کے ساتھ ہی بھارت کی بطور میزبان اس مقابلے میں شر کت بھی براہ راست ہوگئی ہے، ورلڈ کپ 13سے29جنوری 2023میں کھیلا جائے گالوزین میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خواتین ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر اسپین اور ہالینڈ کو دی گئی جس کے مقابلےیکم سے17جولائی2022 میں ہوں گے، ہالینڈ میں پول میچوں کے علاوہ دوکوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے، جبکہ اسپین میں پول میچوں کے ساتھ ساتھ دو کوارٹر ، دونوں سیمی فائنل میچز ہوں گے جبکہ فائنل بھی اسپن میں ہوگا،مردوں کا ورلڈ کپ مسلسل دوسری مرتبہ بھارت میں ہوگا، اس سے قبل2010ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا گیا تھا۔2023 ورلڈ کپ کے شہر کا اعلان بھارتی فیڈریشن بعد میں کرے گی۔ ملائیشیا اور بیلجیم بھی ایونٹ کی میزبانی کے خواہشمند تھے ۔

تازہ ترین