• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’چین سے کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں‘‘

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کو امریکا سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے تاہم چین سے تجارتی معاہدہ ہو بھی سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی امریکا نے چین کی دو سو ارب ڈالر کی درآمدات پر 10فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ چین نے بھی امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کا کہا ہے۔

تازہ ترین