• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دیدیا


وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دے دیا۔ وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

برصغیر کےعظیم روحانی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا مزار لاہور میں بھاٹی گیٹ کےقریب واقع ہے،ہر سال 9ویں محرم الحرام کو آپ کے مزارکو غسل دیاجاتا ہے۔

اس سال غسل کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزرا ءپیرسید سعید الحسن شاہ اورمیاں اسلم اقبال سمیت عقیدت مندوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے مزار شریف کو غسل دینے کے بعد پھولوں کی چارد چڑھائی ، ملک کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگیں ساتھ ہی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی ولادت باسعادت افغانستان کے معروف شہر غزنی میں 400ھ کو ہوئی۔

آپؒ کا اسم شریف علی، کنیت،ابُوالحسن اور لقب داتا گنج بخشؒ ہے، شہرغزنی کے محلہ جلاب میں آپؒ کے ددھیال کا گھر تھا جبکہ آپؒ کے ننھیال کا گھر محلہ ہجویرمیں تھااور اسی نسبت سے آپؒ ہجویری اور جلابی کہلاتے تھے۔

تازہ ترین