• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی ولی عہد کو پاکستان کا اعلی ترین ایوارڈ دیاجائے گا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل شام پاکستان پہنچیں گے، انہیں پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ بھی دیاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ساتھ ایئر پورٹ پر مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

سعودی ولی عہد کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی ، ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم مہمان ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

سعودی ولی عہد کو 17 فروری کو ایوان صدر میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان آرمی چیف اور چیرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین