• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریٹ لِی کی پہلی بولی وڈ فلم "اَن انڈین" کا آفیشل ٹریلر جاری

گممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کے میدان میں تو آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی کو آپ نے دھواں دار باؤلنگ کرتے دیکھا ہو گا لیکن اب بریٹ لِی بولی وڈ فلم میں ٹھمکے لگاتے اور اداکاری کرتے بھی دکھائی دینگے جی ہاں سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لِی کی بطورہیرو پہلی بولی وڈ فلم "اَن انڈین" کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔انوپما شرما کی پروڈکشن و ڈائریکشن میں بننے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی ایک ایسی بھارتی نژادآسٹریلوی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو خاندانی روایا ت ہٹ کر ایک غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے تاہم لڑکی کے ماں باپ اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا شکار ہیں۔ دو مختلف تہذیبوں اورثقافتوں کی عکاسی کرتی اس فلم میں بریٹ لِی اور تنیشا چتر جی مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گلشن گروور، پلاوی شردھا، سپریا پاٹھک، ڈیوڈ ووڈلی، جان ہاورڈ، اسٹیفن ہنٹر اور ہیتھر ملٹ مین شامل ہیں۔کامیڈی اورڈرامہ کا مکس تڑکا لِئے یہ رومانٹک فلم 5اگست کوبھارتی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین