پیغمبرؐ اسلام کا ذکر عین عبادت اور باعث برکت و ثواب ہے، مقررین

October 19, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عید میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور ذکر عین عبادت اور باعث برکت و ثواب ہے ، ’’ مسلکی مسائل کا حل قرآن پاک اور رسول اکرم ؐ کی سیرت و تعلیمات کی روشنی میں‘‘ کے موضوع پر مذاکرے سے مولانا اصغر درس ، اور معروف اسکالرز ڈاکٹر زاہد علی زاہدی ، سبز علی حاجی بیگ اور شیخ قطب الدین بھائی شیخ شبیر بھائی کوٹہاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم رحمت اللعالمین کی سیرت کو اپنا لیا جائے تو کسی مسلکی اختلاف کی کوئی گنجائش ہی یکسر ختم ہوجاتی ہے ، ہمیں محسن انسانیت کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد، وحدت، رواداری، صبر و تحمل، برداشت اور ایک دوسرے کے ساتھ یکجا ہوکر زندگیاں گزارنا ہوں گی ، محفل کا آغاز قاری شکور علی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، معروف بوہری نعت خواں بریر بھائی شبیر حسین بھائی اور علی اصغر بھائی حویلی والا، قاری وحید ظفر قاسمی نے بحضور سرور کائنات نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی ۔