یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر گاہ کے لیے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے جاری حالیہ جنگ کے تناظر میں فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کےلیے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
حکام کے مطابق کوئی ضمانت نہیں کہ فرانس اور اٹلی کے تہران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھیں گے یا ایران بات کرنے پر آمادہ ہوگا۔ شبہ ہے کہ ایران تیل، گیس کی قیمتیں بڑھا کر ٹرمپ پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ براہِ راست ایران سے آبنائے ہرمز تک رسائی کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔