گوجرانوالہ، بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

October 19, 2021

گوجرانوالہ میں پولیس نے موبائل فون استعمال کرنے پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ اس کے قبضہ سے آلہ ٔ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز نوجوان نے اپنی بہن کو موبائل فون استعمال کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔