جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ناراض ارکان کی اسلم رئیسانی سے ملاقات

October 19, 2021


وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ناراض ارکان نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اور متحدہ اپوزیشن کے ارکان نے آزاد رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران اسلم رئیسانی نے ناراض ارکان کی تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔