سرڈیوڈ ایمز کے قتل کے بعد سکاٹش ارکان پارلیمان کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات

October 19, 2021

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) لندن میں کنزرویٹو ایم پی سرڈیوڈ ایمز کے افسوسناک قتل کے بعد سکاٹ لینڈ کی پولیس سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبران کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلہ میں تمام ممبران پارلیمنٹ کو خطوط لکھے گئے ہیں، جس کے مطابق وہ پولیس کے ساتھ اپنی سیکورٹی کے متعلق تمام خدشات پر بات کرسکیں گے اور پولیس ان کو حفاظتی نقطہ نظر سے مشورے دے گی، سرڈیوڈ کی موت کے بعد برٹش پارلیمنٹ کے کئی ممبران نے اپنے حلقے کے عوام سے دوبارہ میٹنگز شروع کرنے سے پہلے سیفٹی پروسیجرز پر ریویو کرنے کو کہا ہے، سکاٹش پارلیمنٹ کی سپیکر ایلی سن جان لٹون نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کی وجہ سے ہماری، ہمارے خاندان اور اسٹاف کی حفاظت کے متعلق خدشات پیدا ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ ؍5؍سال قبل باٹلے کی ممبر پارلیمینٹ جو کاکس کو بھی قتل کردیا گیا تھا اب سرڈیوڈ کے قتل نے مزید خدشات اور خطرات پیدا کردیئے ہیں، ان قاتلوں کو جمہوریت اور جمہوری نظام پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔