روسی لڑاکا طیارے نے امریکی بمبار طیارے کو بھگا دیا

October 19, 2021

ماسکو (جنگ نیوز)روسی لڑاکا طیارے نے سرحد کے نزدیک آنے والے امریکی بم بار طیارے کو بھگا دیاروس کی فوج نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اس نے اپنے"مگ 31"لڑاکا طیارے کے ذریعے جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے امریکیB1Bبم بار فوجی طیارے کو دور کر دیا۔ یہ واقعہ اسی علاقے میں امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔