• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا عربی ٹیٹو توجہ کا مرکز بن گیا، تحریر کے کیا معنی ہیں؟

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بازو پر عربی زبان میں بنا منفرد ٹیٹو مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں زندگی کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام درج ہے۔

 ڈمپل کوئن ہانیہ عامر اپنی اداکاری، فیشن اور منفرد انداز کے باعث پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے 2016ء میں فلم ’جانان‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، اداکاری کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر نے فیشن کے میدان میں بھی اپنی منفرد شناخت بنائی، ان کے ملبوسات، زیورات اور مختصر بالوں کا انداز اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔

ہانیہ عامر کے بنوائے ہوئے مختلف ٹیٹو بھی ان کے انداز کا نمایاں حصہ ہیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں، جن میں ان کے ٹیٹو بھی نظر آتے ہیں۔

حالیہ تصاویر میں ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب بنا عربی زبان کا ٹیٹو مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہے۔

ٹیٹو پر عربی عبارت حب نفسك أولا درج ہے، جس کا مطلب ہے سب سے پہلے خود سے محبت کرو۔

یہ عبارت اس پیغام کی عکاسی کرتی ہے کہ دوسروں سے محبت کرنے سے پہلے انسان کو اپنی ذات کی قدر اور خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے۔

ہانیہ عامر کے بازو پر 2023ء سے ’پاور پف گرلز‘ کے معروف کردار ببلز کا ٹیٹو بھی موجود ہے۔

 ببلز اپنے کردار میں مہربانی، حساسیت، خوشی اور اندرونی طاقت جیسی خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید