بھارت ریاستی دہشت گردی بند، مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرہ ختم کرے، پاکستان

October 19, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بند ، کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے سے گریز ، مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کے مطابق آئی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کا حق استعمال کرنے دے، بھارتی افواج کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم قابل مذمت ہے دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے جعلی مقابلوں،مسلسل فوجی محاصرے ،گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کیخلاف جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سکیورٹی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کیلئےشدید تشویش کا باعث ہےہم بھارت کے جاری پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لئے مقامی اور جائز جدوجہد کو”دہشت گردی”کا نام دیکر بدنام کرنا ہے۔