گوجرہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو دھمکیاں

October 19, 2021


گوجرہ موٹروے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جان کو خطرہ ہے،مجھے کچھ ہوا تو ذمے دار ملزمان ہوں گے۔ لڑکی نے پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹروے پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔