دلیر مہندی کا حضورﷺ کو خصوصی نذرانہ عقیدت پیش

October 19, 2021

بھارتی سکھ گلوکار دلیر مہندی نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شیئر کی۔


ویڈیو کے آغاز میں وہ سکھ شاعر مہندر سنگھ کا مشہور کلام پڑھتے ہیں جس کے الفاظ ایسے ہیں۔

عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں

اس شعر کے بعد وہ خصوصی طور پر پڑھا گیا اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں کو عیدمیلادالنبیؐ کی مبارکباد بھی دی۔